ابنا: رویٹر کی رپورٹ کے مطابق مصر کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان چار افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ دو مصری باشندوں کو عارضی طور پر گرفتار کیا گیاہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے رقم کے عوض مصر کے حوالے سے اطلاعات موساد کے جاسوسوں کو پیش کی ہیں۔ مصر کے اٹارنی جنرل اسی طرح وضاحت کی کہ ان افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
.......
/169